پی پی 7 روالپنڈی کی نشست کا معاملا عدالت نے الیکشن کمیشن بھجوادیا

54 / 100

فوٹو : فائل

راولپنڈی: پی پی 7 روالپنڈی کی نشست کا معاملا عدالت نے الیکشن کمیشن بھجوادیا، لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی امیدوار کو کل الیکشن کمیشن پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کی پی پی سات میں دوبارہ گنتی درخواست پرفیصلہ سنادیا۔

ہائی کروٹ کے راولپڈی بنچ نے ریٹرننگ آفیسرکوالیکشن کمیشن کےفیصلے تک نتائج مرتب کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے حکم دیا ہےالیکشن کمیشن سیکشن پچانوے شق چھ کے تحت درخواست پرسماعت کرے اورفیصلہ سنائے۔

عدالت نے پی ٹی آئی امیدوارکوکل اکیس جولائی کوصبح دس بجے الیکشن کمیشن کےروبروپیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئےشبیراعوان کی درخواست نمٹا دی۔

Comments are closed.