بقرہ عید پسند ہے لیکن جانوروں کو ذبحہ ہوتے نہیں دیکھ سکتی

55 / 100

کراچی : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ سحر خان کہتی ہیں بقرہ عید پسند ہے لیکن جانوروں کو ذبحہ ہوتے نہیں دیکھ سکتی تاہم گوشت کاٹنا اور بانٹا اچھا لگتا ہے

اداکارہ سحر خان نے بتایا کہ اکثر لڑکیوں کوعیدقربان پسند نہیں ہوتی کہ کام کرنا پڑتا ہے اور کچھ گوشت وغیرہ سے گھبراتی ہیں تاہم مجھے تو بقرہ عید پسند ہے لیکن میں جانور کٹتے ہوئے نہیں دیکھ سکتی البتہ گوشت بانٹنے میں بہت دلچسپی لیتی ہوں۔

اپنے کرداروں پر گفتگوکرتے ہوئے سحر خاننے بتایا کہ انہوں نے ڈرامہ ‘فاسق’ میں نبھائے فاطمہ کے کردار سے صبر کرنا سیکھا ہے، ڈرامے کے دوران ناظرین نے میسجزبھیجے کہ فاطمہ کے کردار سے ہم نے نماز پڑھنا شروع کردی یا غیبت کرنا چھوڑدی تو لگا کہ میری محنت وصول ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصل زندگی میں ان میں ‘رنگ محل’ کے کردار مہ پارہ والا شوخ و چنچل پن موجود ہے لیکن انہیں ‘زخم’ میں اپنے کردار کی خود مختاری اچھی لگتی ہے، لڑکیوں کو بہادر اور پراعتماد ہونا چاہیے۔

سحرخان نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ وہ بہت جلد ایک نئے پروجیکٹ میں نظر آئیں گی۔

Comments are closed.