الیکشن پر ہر ایک سے بات کرنے کو تیار ہوں، صرف الیکشن پر، عمران خان

50 / 100

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف نے کہاہے آرمی چیف کا تقرر میرا مسلہ نہیں، سرحدوں پر تعینات جوان بچوں کیطرح ہیں، اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا نئے انتخابات کیلئے مذاکرات کے دروازے کھول دیے اور کہا بات کرنے کیلئے تیار ہیں، لیکن صرف الیکشن پر۔

انھوں نے کہا ہر ایک سے الیکشن پر ہر ایک سے بات کرنے کو تیار ہوں، صرف الیکشن پر، عمران خان نے کہا جو بھی بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کے دروازےکھلے ہیں ، بات صرف الیکشن پر ہوسکتی ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ جن کو مسلط کیا گیا ڈر ہے کہ وہ ملک کا کیا حال کردیں گے ، مجھے اپنی نہیں بلکہ ملک کی فکر ہے ، آج عوام جن مشکلات سے دوچار ہیں ان کیلئےآواز بلند کررہا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا ، آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا ، مذاکرات کے لئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

عمران خان نے کہا سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں ، معیشت اور ملک کے ہر بحران کا بہتر حل الیکشن ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں صرف ملک کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے پریشان ہوں اور اسی وجہ سے ملک کو اس صورتحال میں نہیں دیکھ سکتا جو بنا دی گئی ہے۔

Comments are closed.