موٹر سائیکل پر سوار خاتون کے سر پہ اچانک ناریل آ گرا، ویڈیو وائرل

54 / 100

کوالالمپور : موٹر سائیکل پر سوار خاتون کے سر پہ اچانک ناریل آ گرا، ویڈیو وائرل، خاتون ناریل لگنے سے سڑک پر گر گئی، یہ واقعہ ملائیشیا میں پیش آیا.

اس عجیب وغریب واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو خواتین مرکزی سڑک پر موٹر سائیکل پر سوار اپنی منزل کی طرف جا رہی ہیں۔

جیسے ہی ان کا سڑک کنارے موجود ناریل کے درخت کے پاس سے گزر ہوتا ہے ان پر ناریل آ گرتا ہے۔ ناریل پیچھے بیٹھی خاتون کے سر پر لگتا ہے اور وہ سڑک پر گر جاتی ہیں۔

ناریل سر پہ لگنے سے خاتون سڑک پر گر جاتی ہے جبکہ دوسری بریک لگا کر واپس آکر ساتھی خاتون کو اٹھاتی ہیں خوش قسمتی سے ہیلمٹ پہننے کے باعث وہ بچ جاتی ہیں.

ہلمٹ نہ ہوتا تو ناریل تیزی سے سر پر لگنے سے ان کی موت بھی واقع ہو سکتی تھی، اس دوران لوگ پیچھے آنے والی ٹریفک کو روک لیتے ہیں.

Comments are closed.