مسلم لیگ ن والوں کا مسلہ کیا ہے؟ جمائمہ خان

54 / 100

اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف کی سابق اہلیہ نے سوال کیا ہے، مسلم لیگ ن والوں کا مسلہ کیا ہے؟ جمائمہ خان کا احتجاج کی کال دینے پر ردعمل.

جمائمہ خان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں پر تنقید کی ہے، یہ تنقید سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کی ہے.

انہوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آخر ان لوگوں کو کیا مسئلہ ہے، اس ہفتے کے آخر میں میری 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر ایک اور بڑے مظاہرے کا اعلان کیا گیا۔ یہ تیسری بار ہے۔

جمائمہ خان نے مزید لکھا کہ میری والدہ کا پاکستانی سیاست سے کیا تعلق ہے؟ یہ احتجاج میری والدہ کو تنگ کرنے کیلئے ہے اور پولیس کے وقت کا مکمل ضیاع ہے۔

Comments are closed.