حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے،لاہور ہائی کورٹ نے انتخاب کالعدم قرار دے دیا

52 / 100

لاہور: حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے،لاہور ہائی کورٹ نے انتخاب کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے یہ فیصلہ چار ایک کے تناسب سے جاری کیاہے۔

گزشتہ روز حمزہ شہباز کو اکثریت نہ ہونے کے باعث ہٹانے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوئی تھی اور عدالت نے یہ فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سانا دیاگیاہے۔

مزید تفصیلات آرہی ہیں۔

جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں لارجر بنچ میں جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ اورجسٹس شاہد جمیل خان شامل تھے۔

لارجر بنچ نے پی ٹی آئی کے علاوہ مسلم لیگ ق اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی اپیلوں پر سماعت کی۔ مذکورہ اپیلیں حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے خلاف دائر کی گئی تھیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کی حلف برداری کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے سماعت کی۔

لاہورہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کے حلف کیخلاف ا پیلیں منظور کیں اور 16 اپریل کوحمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ انتخاب کالعدم قرار دے دیا،عدالت کے تفصیلی فیصلے میں احکامات واضح ہوں گے۔

Comments are closed.