برطانوی سکھ فوجیوں کے وفد کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

54 / 100

راولپنڈی: برطانوی فوج کی ڈپٹی کمانڈر فیلڈ میجر جنرل سیلیا جے ہاروی کی قیادت میں برطانوی سکھ فوجیوں کے وفد کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 12 رکنی وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملے۔

آئی ایس پی آر اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ منگل کو ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے کہا پاکستان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے اور ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کرتارپور راہداری پاکستان کی مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کے لیے غیر متزلزل عزم کا عملی مظہر ہے۔

وفد نے لاہور کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھی۔ اس کے علاوہ وفد نے وفد نے قلعہ لاہور، علامہ اقبال کے مزار اور بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔

اپنے قیام کے دوران برطانوی سکھ فوجیوں نے ملک بھر میں اپنے مذہبی مقامات کا بھی دورہ کیا۔

Comments are closed.