فیس بک اور انسٹا گرام پر ویڈیوز اپ لوڈ کرکے پیسے کمائے جا سکیں گے

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: فیس بک اور انسٹا گرام پر ویڈیوز اپ لوڈ کرکے پیسے کمائے جا سکیں گے ، اس حوالے میٹا کے سربراہ مارک زکر برگ نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین اب فیس بک اور انسٹاگرام پر ویڈیوز اپ لوڈ کر کے پیسے کما سکیں گے۔

فیس پر پر جاری بیان میں مارک زکر برگ نے کہا ہے کہ کمپنی مونیٹائزیشن کے نئے ضوابط پر کام کر رہی ہے، بہت جلد سوشل میڈیا صارفین فیس بُک اور انسٹاگرام پر ویڈیوز اپ لوڈ کرکے پیسے کما سکیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی کمپنی کانٹینٹ کریئٹرز کو پیسے کمانے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مونیٹائزیشن کے نئے ضوابط پر بھی کام کر رہی ہے اور جلد ہی ایسے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔

فیچرز جلد متعارف ہونے جس کے ذریعے صارفین پیسے کمانا شروع کردیں گیاس کے ساتھ ساتھ انھوں نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک اور خوشخبری بھی سنائی ہے۔

مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ جلد ہی انسٹاگرام صارفین کو اپنی ریلز یعنی مختصر ویڈیوز کو فیس بُک پر بھی شئیر کرنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ انہیں فیس بک اور انسٹاگرام پر بیک وقت مونیٹائزیشن کی اجازت بھی دی جائے گی۔

Comments are closed.