رئیل سٹیٹ، ریسٹورنٹس، کار ڈیلرز ، دکانوں اور بلڈرز پر ٹیکس

54 / 100

اسلام آباد : حکومت کا رئیل سٹیٹ، ریسٹورنٹس، کار ڈیلرز ، دکانوں اور بلڈرز پر ٹیکس لگا انھیں نیٹ میں لانے کا اعلان، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پر بیان میں یہ بتایا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ ہم مرحلہ وار لاکھوں دکانوں کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں، میں جیولرز کو نیٹ میں لایا ہوں اور یقین رکھیں کہ میں اگلے چند ماہ میں ان تمام پیشہ ور افراد کو نیٹ میں لے آؤں گا۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ چھوٹے دکان داروں، جیولرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے میں نے ایسوسی ایشنز سے بات کی ہے اور فیصلہ مشاورت سے کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب میں رئیل سٹیٹ کے بیوپاریوں، بلڈرز، ہاؤسنگ سوسائٹی ڈویلپرز، کار ڈیلرز، ریستورانوں اور سیلونز وغیرہ کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش کروں گا۔

وزیر خزانہ ٹیکس بڑھانے کے ساتھ ساتھ یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ اس میں سے کچھ بھی زبردستی نہیں ہو گا، بلکہ مشاورت سے کیا جائے گا۔

Comments are closed.