فتنہ خان کا رونا بنتاہے، روئے نہ تو کیا کرے، مریم نواز

54 / 100

لاہور (ویب ڈیسک) ن کی نائب صدر نے ایک بار پھر عمران خان کوہدف بنایا ہے کہتی ہے فتنہ خان کا رونا بنتاہے، روئے نہ تو کیا کرے، مریم نواز نے ٹوئٹر بیان پر عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیاہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرٹیفایئڈ جھوٹے کو پتہ ہے کہ اس کی اپنی جماعت ٹوٹ رہی ہے۔

ٹویٹر پر بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ میڈیا پر فتنہ خان کا رونا دھونا بنتا ہے۔ اس کو نہ صرف اپنے مخالفین کے خلاف انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے پول کھلنے پر دھول چاٹنا پڑ رہی ہے۔

بلکہ چور ڈاکو والا سیاسی بیانیہ بھی بری طرح پٹ گیا،سرٹیفائڈ جھوٹے کو پتہ ہے کہ اس کی اپنی جماعت ٹوٹ رہی ہے اور سیاسی مستقبل ختم ہے۔

مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان پر تنقید اور طنزکے نشتر چلاتے ہوئے لکھا کہ روئے نا تو کیا کرے؟

Comments are closed.