سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری،متعدد افراد جاں بحق

55 / 100

بالا کوٹ( ذوالفقار علی ) کاغان کے علاقے گھنول میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری،متعدد افراد جاں بحق ، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

حادثہ گھنول کے علاقے میں پیش آیا ، ذرائع کے مطابق حادثہ کاشکار ہونے والے سیاحوں کا تعلق ٹیکسلا سے ہے تاہم ابتدائی طور پر یہی معلومات موصول ہوئی ہیں۔

حادثہ کاشکار ہونے والے سیاحوں کی 2لاشیں کھائی سے نکال لی گئی ہیں جب کہ دو افراد زخمی حالت میں علاقے سے نکال پر بالا کوٹ اسپتال میں منتقل کردیا گیاہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں تاہم اندھیرے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ، حادثہ کا شکار ہونے والے افراد کے بارے میں مزید معلومات لی جارہی ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ، بالائی علاقوں کی طرح کاغان میں بھی برفباری کے بعد شدید سردی ہے اور اموات کی تعداد بڑھنے کاخدشہ ہے۔

Comments are closed.