پشاور اور کوئٹہ میں دہشتگرد حملوں کا الرٹ جاری

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) اسلام آباد نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشتگرد حملوں کا تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

اس سلسلہ میں نیکٹا سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔

بیان کے مطابق دہشتگردوں نے بم اور خودکش دھماکوں سے سیاسی اور مذہبی قیادت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، ان اطلاعات پر 21 اکتوبر کو بلوچستان میں کارروائی کرکےدہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنایا گیا۔

نیکٹا کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے قمردین کاریز میں کارروائی کے دوران 8 آئی آئی ڈیز برآمد کی گئیں، یہ بارودی مواد کوئٹہ اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں استعمال کیا جانا تھا۔

الرٹ جاری کرنے کے بعد نیکٹا نے کوئٹہ اور خیبرپختونخوا میں سخت سیکیورٹی اقدامات کی سفارش کی ہے.

یاد رہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اگلا جلسہ 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں شیڈول ہے جس سے پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔

Comments are closed.