ریاض کے پاکستانی سفارتخانے نے یوم یکجہتی فلسطین منایا

الریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے یوم یکجہتی فلسطین منایا، ریاض میں خصوصی تقریب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق فلسطین کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرنے کیلئے منائے گے دن کی منا سبت سے ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب کااہتمام کیاگیا۔

تقریب میں پاکستانیوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی ، مقررین نے فلسطین کے تاریخی پس منظر کو اجاگر کیا اور نہتے فلسطینیوں پر حالیہ اسرائیل بربریت کی مذمت کی۔

اس موقع پر خصوصی پوسٹر بھی آویزاں کئے گے جس میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

امریکی سفارتخانہ بھی مقدس شہر سے منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیاگیا۔تقریب کے اختتام پر شہدا فلسطین کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Comments are closed.