ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.10 فیصدہوگئی ،مزید 353 افراد میں وائرس کی تشخیص

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک مریض انتقال کر گیا۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 11 ہزار 388 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔اس دوران کورونا کے مزید 353 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا…

عمران نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں قوم کو نہیں، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے عمران نیازی نےعسکری قیادت کےلئے کتنے القابات استعمال کئے، وزیراعظم نے کہا پچھلے چار مہینوں میں پوری قوم نے دیکھا ہے یہ سب کچھ۔ وزیراعظم شہبازشریف نےٹوئٹر پر بیان میں کہاان کے سوشل میڈیا ٹرولز…

پی ٹی آئی کو فوج مخالف قرار دینا رجیم چینج سازش کا پلان بی ہے، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہے پی ٹی آئی کو فوج مخالف قرار دینا رجیم چینج سازش کا پلان بی ہے، عمران خان کاپریس کانفرنس میں کہنا تھا ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو فوج سے لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عمران خان نے کہایہ…

پاکستان کے2 باکسر کامن ویلتھ گیمز کے بعد انگلینڈ میں لاپتہ ہوگئے

اسلام آباد: پاکستان کے2 باکسر کامن ویلتھ گیمز کے بعد انگلینڈ میں لاپتہ ہوگئے، سلمان بلوچ اور نذیر اللہ نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے بعد جب پاکستانی اسکواڈ نے وطن واپسی کی تو دونوں واپس نہیں…

پی ٹی آئی کی 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر کے 16 اگست تک جواب طلب کر لیا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے 9 حلقوں میں ضمنی…

پنجاب میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم

لاہور: پنجاب میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی، جس کے بعد مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں رات دیر تک جاری رہ سکیں گی۔ تاجروں کی جانب سے دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کئی ماہ سے کیا جا رہا تھا، جس…

بھارت ،ماں بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرلیا

فوٹو:سوشل میڈیا نئی دہلی: بھارت میں ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں 42 سالہ بندو اور ان کے 24 سال کے بیٹے وویک نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل…

الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: پاکستا ن تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست دائر کر دی جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا…

بیانیہ بنایا جارہاہے کہ پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے،اسد عمر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک سچالیڈربندکمرے کی سازش کیخلاف کھڑاہوگیا پاک فوج اور تحریک انصاف میں خلیج بنانے کا بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسا مقدمہ بنایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے۔ لاہور میں…

مائنس ون مائنس آل ہوگا سب گھر جائیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مائنس ون مائنس آل ہوگا سب گھر جائیں گے۔ شیخ رشید نے ٹوئٹ میں کہا کہ ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حکومت کی نہ سیاسی شکل ہے اور نہ سیاسی عقل ہے۔یہ کچھ ڈیلیور…

نیو میکسیکو ، 2پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کا قاتل پکڑاگیا

فائل :فوٹو واشنگٹن: امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کے قاتل کو حراست میں لے لیاگیاہے ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نیومیکسیکو میں 2 پاکستانیوں اور2 افغان مسلمانوں کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔ امریکی پولیس…

شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، 12 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم

فوٹو:سکرین گریب اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور،عدالت نے شہباز گل کو 12 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو ایف ایٹ کچری میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کے روبرو…

ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 352 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

اسلام آباد:ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح2.64 فیصد رہی قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 325 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 352 افراد…

شہباز گل اغوا نہیں ہوا، بغاوت مقدمہ میں گرفتار کیا گیا، وزیرداخلہ

اسلام آباد: شہباز گل اغوا نہیں ہوا، بغاوت مقدمہ میں گرفتار کیا گیا، وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا انھیں ریاست کی مدعیت میں درج مقدمہ میں گرفتار کیاگیاہے۔ اسلام آباد میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ کا…

روس نےایران کے لیے تیار کردہ جاسوس سیٹلائٹ لانچ کر دیا

فائل: فوٹو ماسکو: روس نے کامیابی کے ساتھ ایران کے لیے تیار کردہ جاسوس سیٹلائٹ لانچ کر دیا اور معینہ مدت کے لیے یوکرین کی جاسوسی کے لیے خود استعمال کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے ’’خیام‘‘ نامی سیٹلائٹ کے مدار میں داخل ہونے…

شہباز گل بغاوت اور اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں گرفتار ،مقدمہ درج

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو بغاوت اور اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کر لیا گیا۔ شہباز گل کو عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر سے گرفتار کیا گیا، جس کی تصدیق سب سے پہلے سابق…

بنی گالہ کے تحفظ کےلئے پنجاب پولیس بھیج رہے ہیں، مونس الہًی

لاہور: پنجاب حکومت کی طرف سے بنی گالہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے تحفظ کےلئے پنجاب پولیس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہطی کے صاحبزادے نے کہا ہے بنی گالہ کے تحفظ کےلئے پنجاب پولیس بھیج رہے ہیں،…

شہباز گل کی گرفتاری نہیں اغواء ہے،عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گرفتاری نہیں اغواء ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ ایسی شرمناک…

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بنی گالہ چوک اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا

فوٹو: فائل اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بنی گالہ چوک اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیاہے ، مزید تفصیلات آرہی ہیں۔ شہباز گل کی گرفتاری کی تصدیق سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کی ہے اور شہباز گل کی گرفتار پر ردعمل میں کہا کہ کہ حکومت…

شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ تحریک انصاف کے رہنماء وسابق وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر…