پاکستان کے2 باکسر کامن ویلتھ گیمز کے بعد انگلینڈ میں لاپتہ ہوگئے

53 / 100

اسلام آباد: پاکستان کے2 باکسر کامن ویلتھ گیمز کے بعد انگلینڈ میں لاپتہ ہوگئے، سلمان بلوچ اور نذیر اللہ نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے بعد جب پاکستانی اسکواڈ نے وطن واپسی کی تو دونوں واپس نہیں آئے، رپورٹس کے مطابق ان کے کاغذات انتظامیہ کے پاس ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں باکسرز کے دستاویزات ٹیم مینجمنٹ کے پاس ہیں، واپسی سے قبل کوشش کے باوجود ان سے رابطہ نہیں ہوا۔

بتایا گیا ہےکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کی انتظامیہ نے اس سلسلے میں برطانوی حکومت سے رابطہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بغیر کاغذات ان کا انگلینڈ میں قیام کرنا مشکل ہوگا کیونکہ دستاویزات کے بغیر وہاں رہناامشکل ہے۔

دوسری طرف پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن (پی او اے) نے 4 رکنی کمیٹی بنادی،تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہینڈبال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق ہوں گے.

دیگر ارکان میں آرمی اسپورٹس بورڈ کے سیکریٹری کرنل صدف اکرم، باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری کرنل ناصر تونگ اور اسپورٹس بورڈ کے نمائندہ بھی شامل ہیں.

ذرائع کے مطابق دونوں گمشدہ باکسر کی ساتھیوں سے آخری ملاقات گزشتہ صبح ناشتے پر ہوئی تھی، دن 12 بجے ایئر پورٹ روانگی کے لیے پلیئرز نے کوچ کو رپورٹ نہیں کیا، ان کا کمرہ کھولا گیا تو سامان موجود تھا دونوں غائب تھے

Comments are closed.