وانا کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، آپریشن جاری
فوٹو :سوشل میڈیا
وانا : کیڈٹ کالج وانا پر گزشتہ روز ہونے والے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے وانا کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، آپریشن جاری ہے ۔
مقامی سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں حملے کے وقت تقّریباً 650 افراد موجود تھے جن میں 525 کیڈٹس شامل تھے۔ فورسز کی جانب سے طلبہ کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے آپریشن انتہائی احتیاط اور منصوبہ بندی کے تحت جاری رکھا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں نے کالج کے مرکزی گیٹ سے بارودی گاڑی ٹکرا کر دھماکہ کیا، جس کے نتیجے میں گیٹ گر گیا اور پڑوسی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور افغان نژاد ملزمان تھے اور اُن کے رابطے دور دراز مقامات سے ہو رہے تھے۔ ملزمان ایک الگ عمارت میں چھپے ہوئے تھے جو کیڈٹس کی رہائش گاہ سے کافی فاصلے پر واقع تھی۔
پاک فوج کے اہلکاروں کی فوری کارروائی میں ابتدائی طور پر دو ملزمان ہلاک کر دیے گئے، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر جامع کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن تب تک جاری رہے گا جب تک باقی دہشتگردوں کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاتا۔
اس دوران طالب علموں اور عملے کے حوصلے بلند بتائے گئے ہیں اور سکیورٹی فورسز نے ریسکیو اور کلیئرنس دونوں سرگرمیوں میں بہترین احتیاط برتی۔
حکام نے عوام سے بھی کہا ہے کہ وہ اشتہاری معلومات یا افواہوں کی بنیاد پر غیر یقینی خبریں پھیلانے سے گریز کریں اور سکیورٹی اداروں کو کارروائی مکمل کرنے میں تعاون فراہم کریں۔
متعلقہ ادارے واقعے کی مزید تفصیلات اور ریکارڈڈ حقائق جلد شائع کریں گے۔
Comments are closed.