شہباز گل کی گرفتاری نہیں اغواء ہے،عمران خان

45 / 100

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گرفتاری نہیں اغواء ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ ایسی شرمناک حرکتیں کسی جمہوریت میں ہو سکتی ہیں؟

عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا گیا اور سب ہمیں امپورٹڈ حکومت کو قبول کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے شہباز گل کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر تمام رہنماؤں کو الرٹ جاری کر دیا۔ عمران خان نے اہم پارٹی رہنما کی گرفتاری پر مشاورت کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں حکومتی کارروائی کے خلاف ممکنہ طور پر عدالتی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔

Comments are closed.