شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا

52 / 100

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنماء وسابق وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں مراد سعید نے مزید کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔کس کس کو گرفتار کروگے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاوٴ گے؟ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دئے۔ کل رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا عمران خان ریڈ لائن ہے

مراد سعید نے بتایا کہ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑے گئے ہیں اور ڈرائیور پر تشدد بھی کیا گیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے اس حوالے سے بتایا کہ شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغوا کیا۔

Comments are closed.