پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بنی گالہ چوک اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا

58 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بنی گالہ چوک اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیاہے ، مزید تفصیلات آرہی ہیں۔

شہباز گل کی گرفتاری کی تصدیق سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کی ہے اور شہباز گل کی گرفتار پر ردعمل میں کہا کہ کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے۔

http://

سابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑے گئے ہیں اور ڈرائیور پر تشدد بھی کیا گیا۔

دوسری طرف سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس حوالے سے بتایا کہ شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغوا کیا۔

http://

شہباز گل کو اس سے پہلے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے دوران مظفر گڑھ سے بھی حراست میں لیا گیاتھا تاہم ایک روز بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا، ابھی مزید اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ انھیں کس جرم میں گرفتا رکیا گیا۔

http://

Comments are closed.