علی امین گنڈاپورسے کئی گھنٹوں بعد رابطہ بحال ،الصبح وزیراعلیٰ ہاوٴس پشاور پہنچ گئے
فائل:فوٹو
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور سے 7 گھنٹے بعد رابطہ بحال ہوگیا، علی امین گنڈاپور صبح سویرے پشاور میں وزیراعلیٰ ہاوٴس پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور رات دیر گئے اسلام آباد سے…
پولیس پارلیمنٹ ہاوٴس میں داخل ، حامد رضا سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماء گرفتار
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پولیس نے پارلیمنٹ ہاوٴس میں داخل ہو کر سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماوٴں کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اندر کی لائٹس بند کر دی گئیں، جس کے بعد سول کپڑوں میں چند…
تحریک انصاف کےشعیب شاہین سمیت ارکان اسمبلی شیرافضل، بیرسٹرگوہر، عامرڈوگر گرفتار
فوٹو:فائل
اسلام آباد: تحریک انصاف کےشعیب شاہین سمیت ارکان اسمبلی شیرافضل، بیرسٹرگوہر، عامرڈوگر گرفتارکرلئے گئے ان رہنماوں کوقومی اسمبلی کااجلاس ختم ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاوس کے باہر سے گرفتارکیا گیا۔
سب سے پہلے شیر افضل مروت گرفتار ہوئے…
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
فوٹو:فائل
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کردیا گیا نیب ترامیم بحال ہونے کے نتیجے میں نیا توشہ خانہ ریفرنس احتساب عدالت سے منتقل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا.…
یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کی جعلی ڈاکٹر کی آپریشن کی کوشش ، 15 سالہ لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا
فائل:فوٹو
پٹنہ: بھارت میں جعلی ڈاکٹر نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کر آپریشن کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکے کی طبیعت بگڑ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں کرشنا کمار نامی لڑکے کو قے ہونے کی شکایت پر…
جارج بش کا صدارتی انتخابات کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق سے گریز
فائل:فوٹو
واشنگٹن: امریکا کے سابق ری پبلکن صدر جارج ڈبلیو بش نے صدارتی انتخابات کیلئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق سے گریز کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جارج ڈبلیوبش اورنہ ہی ان کی اہلیہ…
ڈانس پارٹی میں زہریلی شراب پینے سے دو خواتین اور ایک مرد زندگی کی بازی ہار گئے
فائل:فوٹو
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف الیون 2 میں زہریلی شراب پینے سے دو خواتین اور ایک مرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ شالیمار کے علاقہ ایف الیون ٹو میں واقع الصفاء ہائٹس میں 2 خواتین اور ایک مرد نے ڈانس…
تحریک انصاف کیخلاف مقدمات اندراج کی روایت برقرار، جلسہ کے بعد 3 ایف آئی آرز درج
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کیخلاف مقدمات اندراج کی روایت برقرار، جلسہ کے بعد 3 ایف آئی آرز درج کر لی گئیں، اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی جلسہ وقت پر ختم نہ کرنے، پولیس پر پتھراوٴ اور روٹ کی خلاف ورزی پر منتظمین کے خلاف تین…
کسی بھی وقت اس تحریک کا آغاز ہوگا جس کا رخ اڈیالہ کی طرف ہو گا، عالیہ حمزہ
فائل:فوٹو
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکو مت کی چیخیں بتا رہی ہیں بہت سی رکاوٹوں کے باوجود عوام کو روک نہیں سکے۔ کسی بھی وقت اس تحریک کا آغاز ہوگا جس کا رخ اڈیالہ کی طرف ہو گا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی…
وزیر اعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو عشائیہ پرمدعو کرلیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے آج اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو رات کے کھانے پر دعوت پر بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے جے یو آئی (ف) کو بھی عشائیے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم جے یو آئی نے ابھی…
سونے کی قیمت میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں کمی
فائل:فوٹو
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کی کمی سے 2490ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
ادھر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے…
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی
فائل:فوٹو
اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی۔
سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کے آغاز پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔
صحافی…
پہلے علم ہوتا تھا کیس کا فیصلہ کیا آئے گا اب علم نہیں ہو پاتا فیصلہ کیا ہوگا،چیف جسٹس
فائل:فوٹو
اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائر عیسیٰ کا کہنا ہے کہ پہلے بینچ دیکھ کر ہی بتا دیا جاتا تھا کہ کیس کا فیصلہ کیا ہو گا۔ اب توخود مجھے بھی معلوم نہیں ہوتا کہ میرے دائیں بائیں جانب کون سے ججز کیس سنیں گے۔پہلے علم ہوتا تھا…
سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ،مقدمہ درج
فائل:فوٹو
اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہو گئے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی درخواست پر تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن…
وانا رستم بازار میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ، 12 افراد زخمی
فائل:فوٹو
جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان کے وانا رستم بازار میں کریکوٹ روڈ پر پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش…
ریاستی اداروں پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،اسحاق ڈار
فائل:فوٹو
اسلام آباد / لندن: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ حکومت کسی بھی اندرونی یا بیرونی عناصر کو سیاسی عدم استحکام کو ہوا دینے کے ارادے سے پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے سفر کو پٹڑی سے اتارنے کی اجازت نہیں دے گی۔…
پاکستانی نوجوان امریکا میں یہودیوں پرحملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار
فائل:فوٹو
واشنگٹن: پاکستانی نوجوان کو امریکا میں یہودیوں پرحملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔جرم ثابت ہونے پر شاہ زیب کو 20سال قید ہو سکتی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ پاکستانی نوجوان محمد شاہ زیب…
تحریک انصاف جلسہ،ضلعی انتظامیہ کا کل سڑکوں پر کنٹینرز لگانے کا فیصلہ
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کل ہونیوالے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد کی مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگائے جائیں گئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کل سڑکوں پر کنٹینرز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کنٹینرز…
کے پی حکومت نے کل اسلام آباد میں جلسے کے لئے پلان اے، بی اور سی تیار کرلیا
فائل:فوٹو
پشاور: تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت نے کل اسلام آباد میں جلسے کے ہر صورت انعقاد کے لئے پلان اے، بی اور سی تیار کرلیا۔
پی ٹی آئی رہنماوٴں کا فیصلہ ہے کہ جلسہ اس بار کسی کی ہدایت پرمنسوخ یا ملتوی نہیں کیا جائے گا۔…