آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہو گا،گورنر اسٹیٹ بینک

42 / 100 SEO Score

فائل:فوٹو
کراچی :گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کاکہناہے کہ مالی سال 25 کے اختتام تک جی ڈی پی کی نمو 2.5 سے 3.5 فیصد رہے گی۔ آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہو گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونی ادائیگیاں 26 ارب ڈالرز ہیں، بیرونی ادائیگیوں میں 16 ارب رول اوور یا ری فنانس ہوں گی۔
جمیل احمد کا کہنا ہے کہ بقایا 10 ارب ڈالرز میں سے 8 ارب ڈالرز کی ادائیگی کر چکے ہیں۔
گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ مالی سال 25 کے اختتام تک جی ڈی پی کی نمو 2.5 سے 3.5 فیصد رہے گی۔
جمیل احمد کامزید کہناتھا کہ زرعی ترقی بہتر رہی تو معاشی نمو 4.2 فیصد تک ہو سکتی ہے۔

Comments are closed.