Browsing Category

نیشنل

حبا فواد کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

فائل:فوٹو اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے حبا فواد کا نام نوفلائی لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان…

نواز شریف کے دونوں صاحبزادے لاہور پہنچ گئے

فائل:فوٹو لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے دونوں صاحبزادے لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دونوں بھائی حسن نواز اور حسین نواز ترکش ایئر کی پرواز 714 سے استنبول سے آج لاہور پہنچے ہیں، نواز شریف نے بیٹوں اور ان کے اہلخانہ…

آئی ایم ایف کی جانب سے آنے والے قرضے کو یہ چور ہڑپ کرجائیں گے، عمرایوب

فائل:فوٹو اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک کی صحیح نمائندگی بانی پی ٹی آئی کرسکتے ہیں، ہماری ان لوگوں پر کڑی نظر ہوگی ،ہم ان کا احتساب کریں گے۔ بدقسمتی سے سینیٹ الیکشن پر مختلف صوبائی اسمبلیوں میں لین دین…

بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو مثبت اقدام قرار دیدیا

فائل:فوٹو واشنگٹن: امریکی معاشی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو پاکستان کی معیشت اور آئی ایم ایف سے ڈیل کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔ بلومبرگ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاروں…

آصف علی زرداری اور محسن نقوی کا تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ

فائل:فوٹو اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنی تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر ِمملکت نے فیصلہ درپیش معاشی چیلنجز کے پیش ِنظر کیا۔ صدر آصف…

مریم نواز نے لاہور میں ارفع کریم ٹاور 2 کی منظوری دے دی

فائل:فوٹو لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ارفع کریم ٹاور 2 کی منظوری دے دی جبکہ وزیراعلیٰ نے چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کیلئے مدعو کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں…

سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ کر دی گئی

فائل:فوٹو کراچی: سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کو باتھ آئی لینڈ کراچی میں سرکاری گھر الاٹ کیا گیا، حکومتِ پاکستان کے سٹیٹ مینجمنٹ آفس نے سیکرٹری صدارتی سیکرٹریٹ کو اس…

وزیراعظم سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات،پیشہ ورانہ امور پر گفتگو

فائل:فوٹو اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے…

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، مشتاق غنی کو مروجہ طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایت

فائل:فوٹو اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق اسپیکر خیبر پختوانخواہ اسمبلی مشتاق غنی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے مروجہ طریقہ کار اختیار کریں۔ اسلام…

وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

فائل:فوٹو اسلام آباد: وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ نے وزارت اطلاعات و نشریات میں اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ عطا تارڑنے کہا کہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کیلئے میڈیا کے ساتھ مل کر کام کریں گے وفاقی وزیر عطا اللہ…

جناح ہاوٴس حملہ کیس، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

فائل:فوٹو لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوٴس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے علیمہ خان اورعظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان…

ملک بھر میں آج پہلا روزہ، مساجد کی رونقیں بڑھ گئیں

فائل:فوٹو اسلام آباد:ملک بھر میں ماہ مقدس کا اعلان ہوتے ہی اہلیان اسلام نے بڑی تعداد میں مساجد کا رخ کیا جس کے بعد مساجد کی رونقیں بڑھ گئی ہیں۔ رمضان المبارک کے چاند کا اعلان ہونے کے بعد ملک بھر میں آج ایک ساتھ روزہ رکھا گیا۔ گزشتہ شب…

ملتان میں چھت گرنے سے 9 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق

فائل:فوٹو ملتان: ملتان میں تین منزلہ مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ افسوسناک واقعہ ملتان کے علاقے حرم گیٹ کے محلہ جوادیاں میں پیش آیا جہاں گھر میں موجود افراد پر اچانک تین منزلہ گھر کی چھت…

جلاوٴ گھیراوٴ کیس، صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

فائل:فوٹو لاہور: جلاوٴ گھیراوٴ کیس میں قید پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کیخلاف لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو تھانہ شاد مان کے باہر جلاوٴ…

پارلیمانی کمیٹیز میں پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جیز کے اکاوٴنٹس چیک کروائے جائیں گے،عمرایوب

فائل:فوٹو اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماء و نامزد قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑدھکڑ پر خبردار کیا ہے کہ مریم نواز کے کہنے پر آئی جی اس میں سہولت کار ہے، آئی جی اب ن لیگ کا گھریلو ملازم بن کر رہ گیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹیز…

بیرسٹر گوہرکا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع

فائل:فوٹو اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت میں دائر…

عدت نکاح کیس، سزا کے خلاف دائر اپیل پر فریقین سے دلائل طلب

فائل:فوٹو اسلا م آباد:عدالت نے بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیل پر آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کر لیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور…

صدر پاکستان آصف علی زرداری کے اعزاز میں گارڈ آف آنر

فوٹو:اسکرین گریب اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری ایوان صدر میں پاکستان کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر کے عملے سے فرداً فرداً مصافحہ بھی کیا۔ گارڈ آف آنر کی…

صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس ، چیف جسٹس کا آئی جی اسلام آباد پر شدید اظہار برہمی

فائل:فوٹو اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس میں آئی جی اسلام آباد پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آئی جی اسلام آباد سے کہا کہ چار سال ہو گئے اور آپ کو کتنا وقت چاہیے؟ کیا آپ کو…

جسٹس نعیم افغان نے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

فوٹو:اسکرین گریب اسلام آباد: جسٹس نعیم افغان نے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ اسلام آباد میں جسٹس نعیم افغان کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔ چیف جسٹس…