بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، مشتاق غنی کو مروجہ طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایت

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق اسپیکر خیبر پختوانخواہ اسمبلی مشتاق غنی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے مروجہ طریقہ کار اختیار کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے مشتاق غنی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے کہاکہ یہ عدالت پہلے ہی ہدایت کرچکی ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے فوکل پرسن مقرر کریں گے جو جیل ملاقات کے معاملات طے کرے گا۔ مناسب ہوگا کہ درخواست گزار پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کو اختیار کرے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ای میل کے ذریعے درخواست دی تھی جس پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

Comments are closed.