ملتان میں چھت گرنے سے 9 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق

43 / 100

فائل:فوٹو

ملتان: ملتان میں تین منزلہ مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

افسوسناک واقعہ ملتان کے علاقے حرم گیٹ کے محلہ جوادیاں میں پیش آیا جہاں گھر میں موجود افراد پر اچانک تین منزلہ گھر کی چھت آ گری، ملبے تلے دب کر 9 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے ملبہ ہٹا کر لاشوں اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بھی موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا، چھت کا کچھ ملبہ ساتھ والے مکانوں پر بھی گرا جس کی وجہ سے مزید نقصان کا خدشہ ہے، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

Comments are closed.