یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کی آمدنی پر ودہولڈنگ ٹیکس

فوٹو : فائل

اسلام آباد: یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کی آمدنی پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، فنانس بِل 2025-26 میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والوں (کنٹینٹ کری ایکٹرز) اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز سے موصول ہونے والی آمدنی پر ودہولڈنگ ٹیکس کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق ایف بی آر حکام نے بتایا ہے کہ یوٹیوب اور دیگر ڈیجیٹل آمدن پر پانچ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ اس نظام کے تحت بینکاری اور مالیاتی ادارے ایسی وصولیوں پر ٹیکس کٹوتی کریں گے۔

پراپرٹی کی منتقلی پر ٹیکس میں کمی کی تجویز ہے وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ نئے مالی سال میں پراپرٹی کی منتقلی پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی تجویز ہے۔

اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پراپرٹی کی منتقلی پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کو معقول بناتے ہوئے فائلرز کے لیے خریداری پر ٹیکس 2.5 فیصد سے 1.25 فیصد اور فروخت پر 5.5 فیصد سے کم کر کے 2.75 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا ٹیکس میں کمی سے تعمیراتی شعبے کی سرگرمیاں زور پکڑیں گی اور تعمیرات کا شعبہ فروغ پائے گا۔

سپر ٹیکس میں کمی کی تجویز کے حوالے سےوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ میں اعلان کیا ہے حکومت نے کاروبار سے 15 کروڑ روپے سے پچاس کروڑ روپے تک آمدنی کی چھ سلیبز پرعائد سیلز ٹیکس جو ایک فیصد سے لے کر ساڑھے سات فیصد تک تھا کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ 50 کروڑ روپے سے زیادہ آمدنی پر سپر ٹیکس کی شرح 10فیصد سے کم کر کے آٹھ فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

Comments are closed.