ملک بھر میں آج پہلا روزہ، مساجد کی رونقیں بڑھ گئیں
فائل:فوٹو
اسلام آباد:ملک بھر میں ماہ مقدس کا اعلان ہوتے ہی اہلیان اسلام نے بڑی تعداد میں مساجد کا رخ کیا جس کے بعد مساجد کی رونقیں بڑھ گئی ہیں۔
رمضان المبارک کے چاند کا اعلان ہونے کے بعد ملک بھر میں آج ایک ساتھ روزہ رکھا گیا۔
گزشتہ شب پہلی تراویح کی ادائیگی کے دوران مساجد میں پرنور مناظر دیکھنے میں آئے، اہلیان اسلام نے کلام پاک کی تلاوت سے بھی دلوں کو منور کیا جبکہ آج فجر کی نماز کے موقع پر بھی بڑی تعداد میں روزے دار مساجد پہنچے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے رمضان کے چاند کا اعلان ہونے کے بعد روزے کی تیاری کیلئے بازاروں میں رش رہا، لاہور، کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں سحری کیلئے بازاروں اور دکانوں کو کھلا رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
ادھر وزیر اعظم شہباز شریف نے ماہ مقدس رمضان المبارک میں صارفین کو بجلی و گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا کام کاروبارنہیں نجی شعبے کو سہولت فراہمی اور کمزور طبقے کے مفادات کا تحفظ ہے۔
علاوہ ازیں زکوٰة کی کٹوتی کیلئے ملک بھر میں آج تمام سرکاری اور کمرشل بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے جبکہ بینک کا عملہ معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی سرانجام دے گا۔
Comments are closed.