ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس ، مختصر رائے کا اردو ترجمہ بھی جاری
فائل:فوٹو
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت میں دی گئی اپنی مختصر رائے کا اردو ترجمہ جاری کردیا۔
گزشتہ روز ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی تھی، جس پرا پنی رائے…
وزیراعظم آج ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف آج مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام وزیراعظم ہاوٴس میں کیا گیا ہے، عشائیہ میں پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ، آئی پی پی اور…
حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل
فائل:فوٹو
اسلام آباد: احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین…
بھارتی سکول میں اے آئی استانی متعارف کرا دی گئی
فائل:فوٹو
کیرالا: بھارت کے ایک اسکول میں تدریس کے عمل کو ایک نئی شکل دینے کے لیے اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلیجنس، مصنوعی ذہانت) استانی متعارف کرا دی گئی۔
بھارتی ریاست کیرالا کے شہر تھروننتھمپورم میں متعارف کرائی جانے والی آئرس نامی اس اے آئی…
پیرو کے وزیراعظم آڈیو لیک ہونے پر عہدے سے مستعفی
فائل:فوٹو
پیرو : پیرو کے وزیراعظم البرتو اوتارولا خاتون کے ساتھ گفتگو کی آڈیو لیک ہونے پر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق البرتو اوتارولا پر خاتون کو سرکاری ٹھیکے دلوانے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کا الزام ہے، یہ…
نکی ہیلی صدارت کی دوڑ سے دستبردار، ٹرمپ کی بائیڈن سے مقابلے کی راہ ہموار ہو گئی
فوٹو فائل
واشنگٹن: امریکی صدارت کی دوڑ میں شامل ری پبلکن امیدوار نکی ہیلی نے دستبرداری کا اعلان کردیا، جس کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن کے واحد امیدوار رہ گئے ہیں جن کا ممکنہ طور پر ڈیموکریٹک کے امیدوار اور موجودہ صدر جوبائیڈن سے…
بھارتی وزیر اعظم کے شہباز شریف کو مبارک بادکے پیغام کا خیر مقدم کرتا ہے،امریکا
فائل:فوٹو
واشنگٹن: امریکا کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر نریندر مودی کے مبارکبادی پیغام کا خیر مقدم کیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پر امن بات چیت کا خیر مقدم کریں گے،…
شین واٹسن کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان
فائل:فوٹو
لاہور: سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں دیئے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی تلاش ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا…
افغان عبوری حکومت سے کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق ختم کرنے کا مطالبہ کیا جائے،پاکستان
فائل:فوٹو
نیویارک: پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگردانہ حملے روکنے کیلئے افغان حکومت پر دباوٴ ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔
افغانستان سے متعلق سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ…
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کو رات گئے بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، 3 دہشتگردگرفتار
فوٹو : فائل
راولپنڈی: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کو رات گئے بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، 3 دہشتگردگرفتار، اسلحہ برآمد کیا گیا، راولپنڈی پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ بڑی کارروائی۔ اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچایا۔
راولپنڈی پولیس اور سی ٹی ڈی کی…
پنجاب کی 18 رکنی اور خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا
فوٹو: سوشل میڈیا
راولپنڈی: پنجاب کی 18 رکنی اور خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا،پنجاب کابینہ کی حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب…
گوادرمیں ہلال احمرریسپانس ٹیم امدادی کاموں میں مصروف
فوٹو: پی آر
گوادر: گوادرمیں ہلال احمرریسپانس ٹیم امدادی کاموں میں مصروف، ٹی ٹی کالونی سے ڈی واٹرنگ مکمل، واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی فعال کردیا،چیئرمین ہلال احمر سردارشاہداحمد لغاری کہتے ہیں ہر متاثرہ گھرانے کی مدد یقینی بنائی جائے گی۔…
9مئی کا بیانیہ 8فروری کوفیل ہوگیا ،لوگوں نےغدار ہونا تسلیم نہیں کیا،عمران خان
فوٹو: فائل
راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کانفرنس کے اعلامیہ کی مکمل تائید کرتا ہوں، انتخابات پر تنقید فوج پر تنقید کیسے ہو سکتی ہے۔سانحہ نو مئی کی آزادانہ انکوائری میں کسی کو دلچسپی نہیں ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج…
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
فائل:فوٹو
پشاور: مضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس11 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔
پشاور میں ہونیوالے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین سید عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر…
الیکشن کمیشن کے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری
فائل:فوٹو
پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔
پشاور ہائی کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی نے الیکشن…
شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
فائل:فوٹو
راولپنڈی: عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص روٴف نے فیصلہ سنا دیا
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ…
بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ سپریم کورٹ پر ایک داغ تھا،بلاول بھٹو
فائل:فوٹو
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ سپریم کورٹ پر ایک داغ تھا ہمارا نظام صحیح سمت میں چلنا شروع ہوجائے گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا…
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، سکیورٹی سمیت دیگر امور پر گفتگو
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی ہے، جس میں سکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے پی ایم ہاوٴس میں ملاقات کی، جس…
فارم 45 اور47 اپلوڈ نہ کرنے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹسسز جاری ، جواب طلب
فائل:فوٹو
اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارم 45 اور47 اپلوڈ نہ کرنے کے خلاف مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فارم 45…
حسن اور حسین نواز کی جانب سے وطن واپسی کے لیے وارنٹ گرفتاری معطلی کی درخواست دائر
فائل:فوٹو
اسلام آباد: حسن اور حسین نواز کی جانب سے وطن واپسی کے لیے وارنٹ گرفتاری معطلی کی درخواست دائر کردی گئی۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا، جس…