ترنول میں بارش کے بعد بنے تالاب میں 3 سگے بہن بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

51 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: اسلام آباد کے علاقہ ترنول میں بارش کے بعد بنے تالاب میں 3 سگے بہن بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، یہ ہولناک واقعہ تھانہ ترنول کی حدود میں پیش آیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔

ترنول کے علاقے میں بارش کے بعد بنے گندے تالاب میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل اور بعد ازاں بچوں کے والد کے حوالے کر دی گئیں تینوں بچےآپس میں سگے بہن بھائی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا یہ تینوں بچے کوڑا اٹھانے کا کام کرتے تھے، کوڑا اٹھانے کے مقصد سے ہی بچے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر میں گئے، کوڑا کرکٹ کا ڈھیر دلدل نماء سطح پر تھا، بچوں نے جیسے ہی اس کمزور سطح پر پاؤں رکھا وہ دھنستے چلے گئے.

جاں بحق بچوں میں 10 سالہ گل ترین، 7 سالہ ہاجرہ بی بی اور 9 سالہ فرقینہ شامل ہیں ۔ تینوں بچے کوڑا کرکٹ اٹھانے اکثر اکٹھے نکلا کرتے تھے، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کیں۔

پولیس مطابق مرنے والے تین ہی بہن بھائی تھے اور ان کے علاوہ ان کا کوئی بہن بھائی نہیں ہے، ڈپٹی کمشنر نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا یے۔

تین رکنی کمیٹی تحقیقات کرے گی ۔ تین رکنی کمیٹی واقعہ کی وجوہات پر اپنی تحقیقات کرے گی اور تین روز میں اہنی رپورٹ ڈی سی اسلام آباد کو بھجوائے گی.

Comments are closed.