توشہ خانہ ٹو کیس آخری مرحلے میں داخل، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سوالنامہ فراہم کر دیا گیا

54 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل 

راولپنڈی : سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کیخلاف راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی ہے، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت پیر کو اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں ہوئی ہے۔

دورانِ سماعت استغاثہ کے آخری گواہ محسن ہارون پر جرح مکمل کرلی گئی، جرح عمران خان کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی، دونوں ملزمان کو فوجداری ضابطہ کی دفعہ 342 کے تحت سوالنامے فراہم کیے، جن میں 29، 29 سوالات شامل ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ دونوں ملزمان آئندہ سماعت پر اپنے جوابات جمع کرائیں۔

کیس کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی کمرہ عدالت میں موجود رہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور دیگر وکلا بھی سماعت میں شریک ہوئے۔

توشہ خانہ ٹو کیس اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور عمران خان و بشریٰ بی بی 8 اکتوبر کو سوالنامے کے جوابات پیش کریں گے۔

توشہ خانہ ٹو کیس آخری مرحلے میں داخل، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سوالنامہ فراہم کر دیا گیا

Comments are closed.