عمران خان کیخلاف توہین عدالت کارروائی آج ہوگی ، لارجر بنچ تشکیل

فوٹو: اے ایف پی اسلام آباد: عمران خان کیخلاف توہین عدالت کارروائی آج ہوگی ، لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا تھا، عدالت نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری سے متعلق بیان پر سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ…

فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین کا منشیات کا ٹیسٹ منفی آگیا

فائل فوٹو فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین کا منشیات کا ٹیسٹ منفی آگیاہے۔اپوزیشن نے ان کے منشیات ٹیسٹ کا مطالبہ کیا تھا ۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سنامارین نےاپوزیشن کے مطالبے پر اپنا منشیات کا ٹیسٹ کروایاتھا۔…

معروف بھارتی فلم پروڈیوسر اے جی نادیہ والا چل بسے

فائل فوٹو ممبئی: بالی وڈ کو ’ہیرا پھیری اور ’ویلکم‘ جیسی یادگار فلمیں دینے والے معروف پروڈیوسر اے جی نادیہ والا انتقال کرگئے۔ عارضہ قلب کی وجہ سے وہ بریچ کینڈی ہسپتال ممبئی میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 91 برس تھی۔ ان کے بیٹے فیروز نادیہ…

شہباز گل کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ، پولیس کے حوالے کرنے کا حکم

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے جسمانی ریمانڈ کے لیے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہباز گل کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور انہیں پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے فیصلے میں پولیس کی…

ترکیہ، خوفناک ٹریفک حادثے میں 32 افراد جاں بحق

انقرہ: ترکیہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 32 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے شہر غازی انتیپ میں مسافر بس سڑک کنارے کھڑی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 32افراد جاں بحق اور…

لیگی رہنماوں کی لاہور میں درج مقدمات پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منظور

اسلام آباد: لیگی رہنماوں کی لاہور میں درج مقدمات پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منظور، عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عطاء اللہ تارڑ سمیت مسلم لیگ ن کے 14 رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام…

متحدہ عرب امارات کا 6 سال بعد ایران میں اپنا سفیر واپس بھیجنے کا اعلان

ابو ظبی: متحدہ عرب امارات کا 6 سال بعد ایران میں اپنا سفیر واپس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امارات جلد اپنا سفیر ایران میں واپس میں بھیجے گا۔ اماراتی حکام کا…

خیرپور میں مسجد کی چھت گرنے سے 15 سیلاب متاثرین جاں بحق ہوگئے

خیرپور :خیرپور میں مسجد کی چھت گرنے سے 15 سیلاب متاثرین جاں بحق ہوگئے۔ خیرپور سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ بارشوں اورسیلابی ریلوں سے سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے ہیں اور اموات ہوئی ہیں۔ متعدد علاقے اب بھی پانی…

ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 مریض دم توڑ گئے

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائر س سے متاثرہ مزید 3مریض جان کی بازی ہارگئے قومی ادارہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 764 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس سے ملک بھر میں 416 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ این آئی ایچ کاکہناہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں…

شہباز گل کی پمز اسپتال میں کھانا کھاتے ہوئے ویڈیو جاری

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی پمز ہسپتال میں کھانا کھاتے ہوئے ایک اور ویڈیو جاری کردی گئی۔ نئی ویڈیو میں بھی شہباز گل ڈاکٹرز سے تکرار کرتے نظر آرہے ہیں۔ شہباز گل کہہ رہے ہیں کہ میں نے ناشتہ کر…