خیرپور میں مسجد کی چھت گرنے سے 15 سیلاب متاثرین جاں بحق ہوگئے

22 / 100

خیرپور :خیرپور میں مسجد کی چھت گرنے سے 15 سیلاب متاثرین جاں بحق ہوگئے۔

خیرپور سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ بارشوں اورسیلابی ریلوں سے سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے ہیں اور اموات ہوئی ہیں۔ متعدد علاقے اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق خیرپور کے علاقے احمد پور کے قریب مسجد کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسجد میں سیلاب متاثرین نے پناہ لے رکھی تھی۔متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments are closed.