ترکیہ، خوفناک ٹریفک حادثے میں 32 افراد جاں بحق

46 / 100

انقرہ: ترکیہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 32 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے شہر غازی انتیپ میں مسافر بس سڑک کنارے کھڑی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 32افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔مرنے والوں میں 3 فائر فائٹرز، 2 ایمرجنسی ورکرز اور 2 صحافی بھی شامل ہیں۔

ادھر پاکستان نے المناک حادثے میں اموات پر ترکیہ سے اظہار افسوس کیا، ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ ترکیہ میں المناک حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ خوفناک ٹریفک حادثے کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا، متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے، دکھ کی گھڑی میں عوام اور ترک حکومت کے لیے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

Comments are closed.