لیگی رہنماوں کی لاہور میں درج مقدمات پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منظور

54 / 100

اسلام آباد: لیگی رہنماوں کی لاہور میں درج مقدمات پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منظور، عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عطاء اللہ تارڑ سمیت مسلم لیگ ن کے 14 رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، عدالت عالیہ نے مسلم لیگ ن کے 14 رہنماوں کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی۔

عدالت کی طرف سے 25، 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ن لیگی رہنماوں کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔

حفاظتی ضمانت منظور ہونیوالوں میں عطا تارڑ اویس لغاری، رانا مشہود دیگر ن لیگی رہنما شامل ہیں،عدالت نے دو ہفتے تک پنجاب پولیس کو لیگی رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا۔

حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد پنجا ب پولیس 14روز تک ان کو گرفتار نہیں کرسکتی تاہم متعلقہ عدالت میں پیش ہونے پر عبوری ضمانتوں کے کنفرم ہونے یا مسترد ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments are closed.