قومی اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 266،حلقہ بندیوں کی فہرست منظور
فوٹو: فائل
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 266،حلقہ بندیوں کی فہرست منظور،الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست منظورکی ہے،ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں جاری کر دی گئیں جو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔
مجوزہ حلقہ بندیوں پر 26 اکتوبر تک اعتراضات وصول کیے جائیں گے جبکہ اعتراضات کی سماعتیں 25 نومبر تک ہوں گی۔ حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی۔
حتمی فہرست کے 54 دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروائے جائیں گے، مذکورہ رپورٹ عوام کی آگاہی کیلیے شائع کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 21 ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروائے جائیں گے جبکہ 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن اعلامیہ کےمطابق انتخابات کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی جس کی اشاعت کے 54 دن کے بعد جنوری کے آخر ی ہفتے میں انتخابات ہوں گے۔
قومی اسمبلی جنرل نشستوں کی تعداد 266 ہوگی۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 ،سندھ میں 61 ،خیبرپختونخوا میں 45 اوربلوچستان میں قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 16 جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی 3 سیٹیں ہونگی
پنجاب اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 297 ، سندھ اسمبلی میں 130 ، کے پی کے اسمبلی میں 115 اوربلوچستان اسمبلی کی جنرل نشتیں 51 ہونگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستیں جبکہ 60 خواتین کے لیے مختص ہوں گی،،، صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کی تعداد 593 اور خواتین کے 132 مخصوص نشستیں ہوں گی،،،اقلیتوں کے لیے صوبائی اسمبلیوں میں 24 نشستیں ہوں گی
خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کا حلقہ 9 لاکھ 7 ہزار913، اسلام آباد کا حلقہ 7 لاکھ 87ہز954، پنجاب کا حلقہ 9 لاکھ 5ہزار 55،سندھ میں 9 لاکھ 13 ہزار 52 جبکہ بلوچستان کا قومی اسمبلی کا حلقہ 9 لاکھ 30 ہزار کی آبادی پر مشتمل ہوگا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا حلقہ 3 لاکھ 55ہز270، پنجاب اسمبلی کا حلقہ 4لاکھ 29ہز929، سندھ اسمبلی کا حلقہ 4 لاکھ 28 ہزار 422 جبکہ بلوچستان اسمبلی کا حلقہ 2لاکھ 92ہزار47 کی آبادی پر مشتمل ہوگا۔
Comments are closed.