حکومت نے 2025 میں دوسری بار پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

58 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے اورحکومت نے 2025 میں دوسری بار پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے.

مسلم لیگ ن کی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

شہریوں کو ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کے لیے حکومت کا بڑا فیصلہ

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت اضافے کے بعد 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے ہر پندرہ روز کے بعد ایندھن کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے.

Comments are closed.