2سینئر صحافیوں معید پیرزادہ اور صابر شاہ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان کے 2سینئر صحافیوں معید پیرزادہ اور صابر شاہ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں ، دونوں کے وارنٹ بغاوت پر اکسانے کے کیس میں جاری کئے گئے۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی واقعات کے تناظر میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں صحافی معید پیرزادہ اور صابر شاکر کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
انسدادِ دہشت گری عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے حکم دیا کہ معید پیرزادہ اور صابر شاکر کہیں بھی نظر آئیں انہیں گرفتار کر کےعدالت میں پیش کیا جائے۔
مقدمے میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے باوجود صابر شاکر اور معید پیرزادہ عدالت سے مسلسل غیر حاضر ہیں۔
صحافی صابر شاکر اور معید پیرزادہ پر عوام کو توڑ پھوڑ کیلئے اکسانے کا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا تھا۔
Comments are closed.