پاکستان ٹیم کا بھارت پہنچنے پر شاندار استقبال، ائرپورٹ پر عوام کاسیلاب امڈ آیا
فوٹو: ٹوئٹر
حیدرآباد دکن: پاکستان ٹیم کا بھارت پہنچنے پر شاندار استقبال، ائرپورٹ پر عوام کاسیلاب امڈ آیا، جیسے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم ائیرپورٹ پہنچی تو وہاں موجو د حکام اور شائقین کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا استقبال کیا.
مشن ورلڈکپ پر پاکستان کرکٹ ٹیم براستہ دبئی حیدر آباد دکن پہنچی اس موقع پر ائیرپورٹ پر موجود بھارتی شہری اور پاپارازی (فوٹوگرافرز) بابراعظم کو دیکھ کر بابر بھائی، بابر بھائی کے نعرے لگانے لگے.
https://twitter.com/bhawnakohli5/status/1707151331008356407?t=C8O3n4alAvEE2WErOtetkw&s=19
ساتھ وکٹری کا نشان بناکر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خود بھی راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے باہر جاتے ہوئے وکٹری کا نشان بناتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں ائرپورٹ پر جمع ہو گئے اس موقع پر نہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں کی ویڈیوز بنانے رہے بلکہ کھلاڑیوں کے نام لے لے کر کہتے رہے دیکھو بابراعظم آگیا، شاداب آگیا، افتخار پہ نظر پڑی تو شور مچ گیا وہ دیکھو چاچا بھی آگیا.
فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی شہر حیدرآباد دکن پہنچنے پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پر حیدرآباد بھارت کی پن لوکیشن ڈالتے ہوئے لکھا کہ اب تک بہت ہی شاندار استقبال کیا گیا ہے۔
شاہین آفریدی کی انسٹا اسٹوری کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کرک کریزی جوہن نامی ایکس صارف نے شاہین کی اسٹوری کو بہت ہی خوبصورت بات قرار دیا۔
https://twitter.com/iMRizwanPak/status/1707113531886501931?t=1MKxqZGrAt6iojRPA4Mreg&s=19
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے اپنے فینز کیلئے جاری پیغام میں لکھا کہ یہاں کے لوگوں کی جانب سے حیرت انگیز استقبال کیا گیا ہے، ہر چیز بہت ہی شائستہ تھی، محمد رضوان نےمزید لکھا کہ اب اگلے ڈیڑھ ماہ پر نظریں ہیں۔
اوپنر بلے باز امام الحق نے اپنے پیغام میں لکھا کہ الحمد اللہ، خیریت سے بھارت میں لینڈ کر لیا ہے، انہوں نے اپنے پرستاروں سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ہمیں اپنے دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
افتخار احمد نے بھی اپنےایکس اکاؤنٹ سے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 اور انڈیا کے ہیش ٹیگ کے ساتھ وکٹری کا نشان بناکر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خود بھی راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے باہر جاتے ہوئے وکٹری کا نشان بناتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
بھارت میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم دبئی کے راستے بھارتی شہر حیدرآباد دکن پہنچی ہے۔
پاکستان ٹیم کی آمد کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، 20 سے زائد سکیورٹی کی گاڑیاں ائیرپورٹ پر موجود تھیں جبکہ مختلف چینلز سے پاکستان ٹیم کی بھارت پہنچنے کی لائیو کوریج بھی کی جا رہی تھی۔
https://twitter.com/THORthayaar/status/1707205425756766371?t=9FDYpvuLESH0aHJFNarZuQ&s=19
جیسے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم ائیرپورٹ پہنچی تو وہاں موجو د حکام اور شائقین کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر ائیرپورٹ پر موجود بھارتی شہری اور پاپارازی (فوٹوگرافرز) بابراعظم کو دیکھ کر بابر بھائی، بابر بھائی کے نعرے لگانے لگے۔
پاکستان ٹیم ایک روز آرام کے بعد اگلے دن ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ اگلے ماہ اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔
پاکستان ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا جبکہ اس سے پہلے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف 2 وارم اپ میچز سے مشن ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز کیا جائے گا.
Comments are closed.