آئی ایس آئی کے سربراہ طالبان شوریٰ کی دعوت پر کابل پہنچ گئے

14 / 100

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام )ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمیدطالبان شوریٰ کی دعوت پر وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے سینئر صحافی کامران خان نے ٹوئٹر پر پر بیان میں یہ خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید پاکستانی وفد کے حکام کے ہمراہ آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ جنرل فیض طالبان شوریٰ کی دعوت پر کابل پہنچنے والے کوئی بھی غیر ملکی اعلیٰ ترین عہدیدار ہیں، طالبان حکام سے ملاقاتوں میں پاک طالبان سیکورٹی اقتصادی تجارتی تعلقات کے فوری مستقبل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

طالبان کی طرف سے جمعہ کو افغان حکومت کا اعلان ہونا تھا تاہم پھر اعلان کیا گیا کہ نئی حکومت کا قیام ایک ہفتے کیلئے موخر کردیاگیاہے بتایا گیاہے کہ

مزید مشاورت کی غرض سے فیصلے میں تاخیر کی گئی ۔

طالبان نے پنجشیر میں کنٹرول حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیاہے اور اس بات کا امکان ہے کہ پنجشیر کو نمائندگی دینے کیلئے حکومت کا اعلان موخر کیا گیا ہو کیونکہ طالبان حکام دیر پاء اور عوام کیلئے قابل قبول حکومت کے خواہش مند ہیں۔

دوسری طرف قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے رہنماوں نے عباس ستانگزئی کی قیادت میں دوحہ میں پاکستانی سفیر سے گزشتہ روز ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسبی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Source

Comments are closed.