امریکی صدر ٹرمپ، روسی صدر کے سعودی شاہ سلمان سے ٹیلی فونک رابطے
فوٹو : اردو نیوز فائل
الریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر کا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے تیل کی قیمتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ٹیلی فونک رابطوں کے حوالے سے سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے خبر دی ہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں گذشتہ روز ہونے والے اوپیک پلس کے اجلاس کی روشنی میں کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا.
اس دوران تیل پیدا کرنے والے ممالک کے مابین تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا تاکہ عالمی معیشت کے استحکام کو برقرار رکھا جائے اور آئل پرائسز پہنچ میں رہیں۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کی صدارت میں اوپیک پلس کے رکن ممالک کے مابین ویڈیو اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں سعودی عرب نے تیل کی منڈی میں توازن پیدا کرنے والے منصفانہ معاہدے پر زور دیا گیاتھا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ’تیل پیدا کرنے والے ممالک جن میں سرفہرست سعودی عرب اوراوپیک تنظیم ہیں، تیل کی پیداوار میں کمی پر متفق ہونے والے ہیں تاکہ قیمتوں می اضافہ کیا جاسکے۔
دوسری جانب کرملن کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز روسی صدر کا امریکی اور سعودی عرب کے شاہ سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں اوپیک پلس کے اجلاس پر روشنی ڈالی گئی۔
تیل کی قیمتوں کے بارے میں عالمی رہنماؤں کے مابین ٹیلی فونک رابطوں میں اس امر کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ تیل کی عالمی تجارت کےحوالے سے ان کے اہداف مشترک ہیں اس لیے مشاورت سے فیصلے کئے جائیں گے۔
Comments are closed.