پاکستان میں کورونا سے 67اموات، متاثرین کی تعداد 4612 تک پہنچ گئی
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں آج اب تک مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 67 ہوگئی ہے، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4612 تک پہنچ چکی ہے۔
اب تک کورونا سے ہونے والی 67 اموات میں خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 22، سندھ میں 21 اور پنجاب میں 18
گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان 2 اموات ہوئیں اسلام آباد میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی۔
آج جمعہ 10 اپریل کو ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 115کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 2 اموات ہوچکی ہیں جوکہ دونوں خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئی ہیں، آج پنجاب میں 55 کیسز اور خیبرپختونخوا میں 60 کیسز سامنے آئے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مطابق لاہور میں 363، قصور 9، شیخوپرہ 3، راولپنڈی 64، نصیر آباد 8، جہلم 28، چکوال 4، گوجرانوالہ 38، سیالکوٹ 27، نارووال 8، گجرات 99، حافظ آباد 12، منڈی بہاؤ الدین 8، ملتان 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 27، چنیوٹ 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ 2، رحیم یار خان 22، سرگودھا 8، میانوالی 9، خوشاب 3، بہاول نگر 5، بہاول پور 5، لودھراں 3، ڈیرہ غازی خان 18 جب کہ لیہ، اٹک اور جھنگ میں ایک ایک کیس ہے۔
صوبائی وزیر صحت تیمور خان نے کے پی کے میں پشاور سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ خاتون اور مردان میں ایک 40 سالہ شخص کے کورونا سے انتقال کی تصدیق کی ہے.
جمعرات 9 اپریل کو کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 65 ہوگئی تھی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد4550 تھی۔
نو اپریل کو ملک بھر میں کورونا سے ہونے والی 65 اموات میں سے سندھ میں سب سے زیادہ 21 اموات ہوئیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 20 اور پنجاب میں 18 ہوچکی تھیں ۔
جمعرات کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 300 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور 4 اموات بھی سامنے آئیں جو پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ سے رپورٹ کی گئی تھیں۔
سندھ میں 92 کیسز ایک موت ، پنجاب میں 116 کیسز ایک موت ، خیبرپختونخوا 33 کیسز اور 2 اموات ، آزاد کشمیر 5 کیسز ، بلوچستان 7 ، اسلام آباد میں 35 اور گلگت بلتستان میں 2 کیسز سامنے آئے تھے ۔
کورونا وائرس کے نئے سامنے آنے والے 60 کیسز کی ابھی صوبوں کی طرف سے تصدیق آنا باقی ہے تاہم سرکاری پورٹل پر یہ تعداد شامل کی جا چکی ہے.
Comments are closed.