اسلام آبادراولپنڈی وگردونواح میں ابرحمت برسنے سے موسم خوشگوار

اسلام آباد وراولپنڈی سمیت مضافاتی علاقوں میں آج الصبح بارش سے گرمی کازور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہے جبکہ چند مقامات پر مو سلا دھار بارش کی بھی تو قع ہے ۔ محکمہ موسمیا ت کے…

بھارت کا یوم آزادی ،دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں

سرینگر: کنٹرول لائن کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منارہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی سخت نگرانی کے باوجود پاکستانی پرچم لہرا دئیے گئے۔ بھارت کی آزادی کے دن مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی…

چودھری پرویز الٰہی کا پنجاب میں گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کااعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا پنجاب میں گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کااعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ تعلیم کو عام کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی کے حوالے سے تقریب میں وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی شریک…

ہم نے75 برس ایسا کارنامہ انجام نہیں دیا جس پر جشن منائیں، وزیر دفاع

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے ہم نے75 برس ایسا کارنامہ انجام نہیں دیا جس پر جشن منائیں، وزیر دفاع نےکہا بحثیت قوم خود احتسابی کی ضرورت ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سوچنا ہو گا کہ…

اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کر دیا

کراچی: پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے یادگاری نوٹ پر قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، سر سید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔…

مصر،قاہرہ کے گرجا گھر میں آتشزدگی ، 41 افراد ہلاک

قاہرہ :مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک گرجا گھر میں آگ لگنے سے کم از کم 41 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق قاہرہ کے پرہجوم علاقے امبابا میں واقع ابوسیفائن نامی گرجا گھر میں آگ لگی تھی۔ آتشزدگی کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی اور…

بلوچستان، ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ ، دو جوان شہید، میجر زخمی

فائل: فوٹو  راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے میں پاک فوج کے دو جوان شہید اور میجر زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان میں ہرنائی کے قریب خوست میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ…

ذاتی سیاست پر ریاست کو فوقیت دیں،چوہدری شجاعت

لاہور:مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے بدقسمتی سے کچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بھی بڑی ہو چکی ہے۔ جشن آزادی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ یوم آزادی پر ہر ادارے اور طبقے کو عہد کرنا ہو گا کہ…

سعودی عرب کی ہرقسم کے ویزہ پرعمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت

ریاض: وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ سیاحت کیلئے دنیا بھر سے سعودی عرب آنے والے افراد کو مختصر قیام کے دوران قیام عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق “اسپرٹ آف سعودی” پلیٹ فارم…

یوم آزادی ,صدر مملکت کا مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی والوں کو سول ایوارڈز سے نوازنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر صدر مملکت نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی والوں کو سول ایوارڈز سے نوازنے کا اعلان کر دیا، کل 253 ملکی اور غیر ملکیوں کو ایورڈز دیے جائیں گے۔ 23 مارچ 2023 کو ایوان صدر میں پروقار تقریب کے…