ہم نے75 برس ایسا کارنامہ انجام نہیں دیا جس پر جشن منائیں، وزیر دفاع

53 / 100

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے ہم نے75 برس ایسا کارنامہ انجام نہیں دیا جس پر جشن منائیں، وزیر دفاع نےکہا بحثیت قوم خود احتسابی کی ضرورت ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سوچنا ہو گا کہ ہم نے ملک کو کیا دیا؟

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پچہتر سال میں کوئی ایسے خاص کارنامنے انجام نہیں دیے جن پر جشن منایا جائے،ہم نے 75 سال میں پایا کم اور کھویا زیادہ ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 75 سال میں ایسے کوئی کارنامے نہیں جن پرجشن منایا جائے آج ہمیں ذاتی مفادات پر قومی مفاد کو ترجیح دینا ہو گی۔

اس سے قبل کنونشن سینٹر اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 14 اگست کے موقع پر ٹھوس عزم کا اعادہ کیا۔

انھوں نے کہا مضبوط معاشی قوت بننے کیلئے ہم نے مشترکا جدوجہد کرنی ہے،ہم نے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط قوت بنانا ہے۔

انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیں کشکول توڑنے کیلئے ہم سب ایک ہوجائیں، معاشی خود مختاری کے بغیر آزادی ادھوری ہے۔

Comments are closed.