اسلام آبادراولپنڈی وگردونواح میں ابرحمت برسنے سے موسم خوشگوار

45 / 100

اسلام آباد وراولپنڈی سمیت مضافاتی علاقوں میں آج الصبح بارش سے گرمی کازور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہے جبکہ چند مقامات پر مو سلا دھار بارش کی بھی تو قع ہے ۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق آج خیبرپختونخوا، کشمیر ، پنجاب، اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ میں بیشتر مقا مات جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور زیریں سندھ میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈ، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے ۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد ، شکر گڑھ، سیالکوٹ، نارووال، ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر ،کرک،بنوں، لکی مروت اورکشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی سمیت کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔

Comments are closed.