اعجاز الحق ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل، مریم نواز کےلئے پیغام دیدیا

52 / 100

فوٹو : فائل

لاہور: اعجاز الحق ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل، مریم نواز کےلئے پیغام دیدیا،اعجاز الحق نے زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ ضیاالحق کے صاحبزادے اور مسلم لیگ (ض)کے سربراہ نےپی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد واضح کیا کہ پارٹی ختم نہیں ہوئی لوگ اس میں موجود رہیں گے۔ 

اعجاز الحق نے تحریک انصاف میں ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز الحق پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اعجازالحق نے شمولیت کے بعد صحافی سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ’عمران خان کے ساتھ ہم بہت عرصے سے ہیں، ہم مل کر الیکشن لڑیں گے اور ہماری پارٹی جو شہید ضیا الحق کے نام پر ہے وہ زندہ رہے گی۔

 انھوں نے واضح کیا کہ میں اب عمران خان کے ساتھ ہوں‘۔موجود صورت حال سے متعلق سوال پر اعجاز الحق نے کہا کہ ’جتنی جلدی ممکن ہو ملک کو مشکلات اور مسائل سے نکالنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھاہر قسم کی بات چیت کے لیے آپس میں ایک ساتھ بیٹھنا چاہیے اور اگر یہ خود نہیں بیٹھ سکتے تو کوئی ان کو ساتھ بیٹھا سکتا ہے‘۔

انہوں نےکہا کہ’عمران خان نےیہ بولا ہے کہ ہم ہر کسی سے بات چیت کرنے کیلیے تیار ہیں مگر بات الیکشن کے بارے میں ہوگی کیونکہ اب اور کسی چیز پر بات نہیں ہوسکتی‘۔

اعجاز الحق نے کہا کہ ’لوگوں کے گھر پر جانا، شیلنگ کرنے کے واقعات پاکستان میں پہلی بار دیکھ رہا ہوں، ایسا نہ ہو کہ ترازو کے پلڑے برابر کرواتے کرواتے ترازو ہی ٹوٹ جائے‘۔

جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ مریم نواز کو ضد ہے عمران خان کو گرفتارکرنا ہے تو جواب میں اعجاز الحق نے کہا جس کو بھی ضد ہے چھوٹے چھوٹے بچوں کا خیال کریں ایسا نہ ہو پلڑے پلژے برابر کرتے کرتے ترازو ہی ٹوٹ جائے۔

Comments are closed.