غریب عوام کو پٹرول50 روپےسستا دینے کا اعلان، کب ملے گا؟وزیراعظم نے تاریخ نہ دی

51 / 100

فوٹو: فائل

لاہور : وزیراعظم شہازشریف کاغریب عوام کو پٹرول50 روپےسستا دینے کا اعلان، کب ملے گا؟وزیراعظم نے تاریخ نہ دی شہبازشریف نے کہاملک بھر میں موٹرسائیکل، رکشا اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے سبسڈی دیں گے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کم آمدن والے پٹرولیم صارفین کے لئے پٹرولیم ریلیف پیکج پر جائزہ اجلاس لاہور میں منعقد ہواہے۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کم آمدن غریب عوام کیلئے پٹرولیم سبسڈی میں موٹرسائیکل اور رکشہ کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیاں شامل ہوں گی۔

شہبازشریف نے کہا کہ پیٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے، پٹرولیم سبسڈی پر مؤثر عمل درآمد کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پٹرولیم سبسڈی میں موٹر سائیکل، رکشہ کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل, رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے اس کے لئے پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ حکومت شدید معاشی مشکلات کے باوجود غریب عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے کوشاں ہے۔

انھوں نے کہا پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔ حکومت شدید معاشی مشکلات کے باوجود غریب عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے کوشاں ہیں۔

Comments are closed.