کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 8افراد دم توڑ گئے

46 / 100

اسلام آباد: کورونا کی چھٹی لہر میں تیزی جاری ہے۔موذی وائرس سے مزید 8 افراد چل بسے

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں وائرس میں مبتلا مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ چوبیس گھنٹوں میں 20 ہزار 843 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 761 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوویڈ کے مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد رہی جبکہ اب بھی 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments are closed.