تمام اداروں کا اپنی آئینی حدود میں کام کرنا ضروری ہے، وزیر اعظم

55 / 100

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کے لئے تمام اداروں کا اپنی آئینی حدود میں کام کرنا ضروری ہے، وزیر اعظم کا اہم بیان۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جمہوری نظام کے موثر انداز میں کام کرتے رہنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کل قومی اسمبلی میں میری تقریر کا مقصد بھی اسی نکتے کو واضح کرنا تھا۔ اس بات کو سمجھے بغیرہم صرف دائرے میں گھومتے رہیں گے اورکہیں نہیں پہنچ پائیں گے۔

Comments are closed.