کم دورانیے کی نیند کرنے والے افراد میں امراض کاخدشہ

45 / 100

فائل:فوٹو

کیلیفورنیا: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ50 برس سے زائد عمر کے وہ افراد جو رات میں پانچ گھنٹوں سے کم کی نیند لیتے ہیں ان کے کم از کم دو دائمی امراض میں مبتلا ہونے کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

تحقیق میں رات میں سات گھنٹے نیند لینے والے افراد کا موازنہ ان افراد سے کیا گیا جو رات میں پانچ گھنٹے یا اس سے کم دورانیے کی نیند لیتے تھے۔ کم دورانیے کی نیند حاصل کرنے والے افراد میں 25 سال کے عرصے میں کینسر، ذیابیطس یا امراضِ قلب میں مبتلا ہونے کے امکانات میں 30 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔

Plosمیڈیسن جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر سیورین سیبیا کا کہنا تھا کہ ملٹی موربِیڈیٹی (دو یا زائد دائمی امراض) زیادہ آمدنی والے ممالک میں عروج پر ہے اور بڑی عمر کے افراد کی نصف تعداد کم از کم دو دائمی امراض میں مبتلا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ عوامی صحت کے لیے بڑا مسئلہ ثابت ہو رہا ہے۔ جیسے جیسے لوگوں کی عمر بڑھتی ہے ان کے سونے کی عادات اور ترتیب میں تبدیلی آتی ہے۔

تاہم،ماہرین کی جانب سے سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند تجویز کی جاتی ہے کیوں کہ گزشتہ مطالعوں میں نیند کے دورانیے میں کمی یا زیادتی کا تعلق دائمی امراض سے پایا گیا ہے۔

Comments are closed.