میں اب نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دوں گا، آصف علی زرداری

53 / 100

فوٹو: فائل

نواب شاہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے پی ڈی ایم بنا کر شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا لیکن انہوں نے عوام کے لئے کام نہیں کیا.

سابق صدر آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس میں عمائدین شہر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے.

انھوں نے کہا کہ میں اب نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دوں گا، آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اب ملک کا آئندہ وزیراعظم پیپلز پارٹی کا ہوگا.

سابق صدر نے کہاسندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی مسلسل انتخابی کامیابیاں عوام کے اعتماد کا مظہر ہیں،کراچی سے کشمیر تک پیپلزپارٹی ایک زندہ حقیقت ہے، عوام کی حمایت سے پیپلزپارٹی حکومت قائم کرے گی.

Comments are closed.