سپریم کورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف آئینی درخواست خارج کردی

52 / 100

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف آئینی درخواست خارج کردی چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی.

وکیل درخواست گزار خواجہ احمد حسین نے دلائل میں کہا اسلامی نظریاتی کونسل کی کوئی آئینی حیثیت ہے نہ اتھارٹی، اسلامی نظریاتی کونسل اپنی فائنل رپورٹ 1996 میں پارلیمنٹ دے چکی ہے.

آئین کے آرٹیکل 230(4) کے تحت کونسل نے ملکی قوانین کا اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جائزہ لینا تھا،پارلیمنٹ میں حتمی رپورٹ کے بعد کونسل کو تحلیل ہونا چاہیے.

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے اسلامی نظریاتی کونسل نے ملکی قوانین کا جائزہ لے کر رپورٹ دی،کونسل نے ماضی کے قوانین کا اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جائزہ لیا،مستقبل کے قوانین کا جائزہ لینے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل آئینی باڈی ہے.

وکیل نے جواب دیا مستقبل کے قوانین کی شرعی حیثیت کا جائزہ اب وفاقی شرعی عدالت جائزہ لے سکتی ہے، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا اسلامی نظریاتی کونسل کے وجود سے کونسے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں؟

عدالت نے درخواست خارج کردی، وکیل خواجہ احمد حسین نے اسلامی نظریاتی کونسل کی تحلیل سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔

Comments are closed.